Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

بنگلادیشی کرکٹر نعیم حسن پر پولیس کا لاٹھیوں اور پائپ سے تشدد

بنگلادیش کے ٹیسٹ کرکٹر نعیم حسن کے ساتھ چٹاگانگ میں پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد اور بدسلوکی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات نعیم حسن ڈھاکا ایئرپورٹ سے چٹاگانگ واپس جا رہے تھے جب انہیں راستے میں روکا گیا۔نعیم نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے ان کی سی این جی رکشہ کو لال خان بازار کے علاقے میں روکا اور بغیر کسی واضح وجہ کے سخت رویہ اختیار کیا۔ان کے مطابق اہلکاروں نے انہیں زبردستی پکڑ کر دوسرے رکشے میں منتقل کیا اور بعد ازاں مبینہ طور پر لاٹھیوں اور پلاسٹک پائپ سے تشدد کیا۔نعیم حسن نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے متعدد بار اپنی شناخت بطور قومی کرکٹر کرائی مگر کسی نے بات نہ سنی۔ بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا اور وہ گھر واپس پہنچ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button