کھیل
ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز نے سری لنکا، نیوزی لینڈ اور پاکستان کے خلاف اپنی ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کے لیے جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دونوں میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جولائی کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 2 سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول میں کھیلا جائے گا۔



