کھیل
فرنچ اوپن: ناؤمی اوساکا منفرد فیشن کرکے مداحوں کی نگاہ کا مرکز بن گئیں

جاپانی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا نے ایک بار پھر فرانسیسی اوپن میں اپنے منفرد انداز اور شاندار فیشن سے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔چار مرتبہ گرینڈ سلیم جیتنے والی ناؤمی اوساکا کورٹ سوزین لینگلین میں ایک دلکش سیاہ اور سنہری لباس پہن کر داخل ہوئیں جسے دیکھ کر شائقین دنگ رہ گئے۔ان کے لباس میں سیاہ کورسیٹ اور لمبی پلیٹڈ اسکرٹ شامل تھی جبکہ اندر سنہری چمکدار ٹینس ڈریس تھا جو پیرس کی دھوپ میں خوب جگمگا رہا تھا۔۔ناؤمی اوساکا نے اپنے لباس کو رات کے وقت چمکتے ایفل ٹاور سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو کچھ اسی انداز میں محسوس کر رہی تھیں۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ انہیں ڈر تھا کہ لباس کی چمک کی وجہ سے شاید امپائر انہیں کورٹ سے باہر نہ بھیج دیں۔



