Select Language
شوبز

راحت فتح علی خان نے سابق منیجر پر بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرادیا

پاکستان کے لیجنڈ گلوکار  راحت فتح علی خان نے اپنے سابق منیجر سلمان احمد پر بلیک میلنگ اور یو ٹیوب چینل کے بغیر اجازت استعمال پر مقدمہ کردیا۔ راحت فتح علی خان نے سابق منیجر سلمان احمد کے خلاف ایف آئی اے لاہور کے سائبر کرائم سرکل میں شکایت درج کرادی ہے۔راحت فتح علی خان نے  مؤقف اختیار کیا کہ مختلف پیشہ ورانہ خدمات کے ساتھ سلمان احمد کو منیجر کی ذمہ داری بھی سونپی تھی، سلمان احمد مجھے بدنام اور بلیک میل کرنے اور دھمکیاں دینے میں ملوث ہے۔گلوکار نے یہ بھی کہا کہ سلمان احمد نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر اس کے ساتھ کام کرنا بند کیا تو وہ میرا کیرئیر تباہ کر دے گا، ایسی ویڈیوز بھی لیک کرنے کی دھمکی دی جس سے مجھے اور  میرے خاندان کو نقصان پہنچےگا۔انہوں نے مزیدکہا کہ سلمان احمد نے میرے یو ٹیوب چینل کا غیر قانونی طور پر کنٹرول بھی سنبھال لیا، غیر قانونی طور پر اس کا لوگو  اور نام تبدیل کردیا، میرے یو ٹیوب چینل کے 7.96 ملین سبسکرائبر ہیں، یو ٹیوب اکاؤنٹ کو چالاکی سے ایڈٹ کیا گیا، جس سے مجھے مالی نقصان ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button