Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

میری کنڈلی میں دوسری شادی لکھی ہے تو سنیتا کو تیار رہنا چاہیے، گووندا

بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان ازدواجی تنازعات کی خبروں کے دوران اداکار کا برسوں پرانا انٹرویو ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی کنڈلی میں دوسری شادی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پرانے انٹرویو میں گووندا نے کہا تھا کہ وہ قسمت پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی کنڈلی کے مطابق ان کی زندگی میں دوسری شادی بھی لکھی ہوئی ہے۔اداکار نے اس وقت یہاں تک کہا تھا کہ مستقبل میں اگر وہ کسی اور خاتون کے ساتھ تعلق میں آئے تو ممکن ہے اس سے شادی بھی کر لیں، اس لیے ان کی اہلیہ سنیتا کو اس امکان کیلئے تیار رہنا چاہیے۔اسی انٹرویو میں گووندا نے اپنی ساتھی اداکاراؤں جوہی چاولہ اور دیویا بھارتی کے بارے میں بھی کھل کر گفتگو کی تھی اور انہیں پسند کرنے کا اعتراف کیا تھا۔گووندا کا یہ پرانا بیان ایسے وقت میں دوبارہ سامنے آیا ہے جب ان کی تقریباً چار دہائیوں پر محیط شادی ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہے۔حالیہ دنوں میں سنیتا آہوجا کی جانب سے شوہر پر غیر ازدواجی تعلقات سے متعلق الزامات سامنے آئے تھے، تاہم گووندا نے ان الزامات کی تردید کی۔ بعد ازاں اداکار کے منیجر ششی سنہا نے بتایا کہ سنیتا نے طلاق کی درخواست باضابطہ طور پر واپس لے لی ہے۔گووندا اور سنیتا آہوجا نے مارچ 1987 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے، بیٹی ٹینا اور بیٹا یش وردھن ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button