Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

مبینہ فراڈ کیس: سلمان خان اور ان کی بہن کو عدالتی سمن جاری

چندی گڑھ کی ایک ضلعی عدالت نے ’بینگ ہیومن‘ جیولری فرنچائز سے متعلق مبینہ دھوکہ دہی کے مقدمے میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان، ان کی بہن الویرا خان اگنی ہوتری اور اسٹائل اینڈ کانٹینٹ جیولری پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کو سمن جاری کر دیا ہے۔عدالت نے تمام نامزد افراد کو 5 اکتوبر کو پیش ہو کر الزامات پر اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔چندی گڑھ کے کاروباری شخصیت ارون گپتا نے شکایت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں ’بینگ ہیومن‘ جیولری کا شو روم کھولنے کے لیے پرکشش کاروباری امکانات کا یقین دلایا گیا، جس کے بعد انہوں نے تقریباً 3 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔شکایت کے مطابق، اس رقم میں سے تقریباً 1 کروڑ روپے شو روم کے قیام اور تیاری پر خرچ کیے گئے، جبکہ انہوں نے معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریاں بھی پوری کیں۔ارون گپتا کا الزام ہے کہ شو روم کھلنے کے بعد کمپنی نے وعدے کے مطابق کاروباری معاونت فراہم نہیں کی۔ فروری 2020 سے ’بینگ ہیومن‘ جیولری کی سپلائی کرنے والا آؤٹ لیٹ بند رہا، جس کے باعث مصنوعات کی فراہمی متاثر ہوئی اور کاروبار کو بھاری مالی نقصان پہنچا۔درخواست میں کمپنی سے وابستہ چھ افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے کاروباری موقع کے بارے میں مبینہ طور پر غلط معلومات دے کر انہیں بڑی سرمایہ کاری پر آمادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button