Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکا کے پاس اسلحے کا کافی ذخیرہ موجود ہے، ٹرمپ کی خبریں پھیلانے والوں کو جیل کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس اسلحے کا کافی ذخیرہ موجود ہے اور جو لوگ ایسی خبریں پھیلا رہے ہیں انہیں جیل جانا پڑ سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس ہتھیاروں اور گولہ بارود کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے اور ملک دفاعی پیداوار میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔ٹرمپ کا یہ بیان ان خبروں کے بعد سامنے آیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی اسلحے کے ذخائر پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ٹرمپ نے ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حساس معلومات افشا کرنے یا اس بارے میں گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اور انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے خفیہ معلومات لیک کیں تو اسے جیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب بعض میڈیا رپورٹس اور دفاعی تجزیہ کاروں نے حالیہ مہینوں میں یہ خدشات ظاہر کیے ہیں کہ طویل فوجی کارروائیوں کے باعث بعض جدید ہتھیاروں کے ذخائر پر دباؤ پڑا ہے، اگرچہ ٹرمپ انتظامیہ اس تاثر کو مسترد کرتی رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button