شوبز
مشہور بھارتی اداکار جوڑے میں طلاق

پسند سے شادی کرنے والے مشہور بھارتی اداکار جوڑے گورو کھنہ اور آکانکشا چمولا کے درمیان طلاق ہوئی ہے جس نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آکانکشا چمولا اور گورو کھنہ کی طلاق کے ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں اور صارفین اس پر بھرپور تبصرے کر رہے ہیں، صارفین اور اس جوڑی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اس خوبصورت جوڑے کی علیحدگی کے بعد ان کا محبت اور شادی سے یقین ہی اُٹھ گیا ہے۔تاہم آکانشا چمولا نے گورو کھنہ سے طلاق کی وجہ بھی بتا دی ہے جس کے بعد ان کی طلاق کو لے کر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ آکانشا کے مطابق وہ (گورو) بچے پیدا کرنا چاہتا ہے، اور میں اسے یہ نہیں دے سکتی۔



