ہمایوں اشرف نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی

اداکار ہمایوں اشرف نے اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اب تک غیر شادی شدہ کیوں ہیں، سنگل زندگی کے کیا فوائد ہیں اور وہ کن رویوں کو کسی بھی رشتے میں ناپسند کرتے ہیں۔حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اشرف نے کہا کہ ان کے نزدیک غیر شادی شدہ زندگی کا سب سے بڑا فائدہ آزادی ہے۔ ان کے بقول سنگل انسان کو اپنی روزمرہ مصروفیات کے بارے میں کسی کو جواب نہیں دینا پڑتا، وہ اپنی سہولت کے مطابق سوتا جاگتا ہے اور جب چاہے جہاں چاہے جا سکتا ہے۔اداکار نے مزید کہا کہ سنگل زندگی میں انسان صرف اپنی ذمے داری اٹھاتا ہے، اسے گھریلو معاملات، روزمرہ کے حساب کتاب یا کسی دوسرے فرد کی ذمے داریوں کی فکر نہیں ہوتی، اسی وجہ سے وہ اس طرزِ زندگی کو کافی آسان سمجھتے ہیں۔گفتگو کے دوران ہمایوں اشرف نے ان خصوصیات کا بھی ذکر کیا جو انہیں خواتین میں پسند نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بدتمیزی، غیر شائستہ لہجہ اور سخت رویہ انہیں بالکل متاثر نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ بلند آواز میں بات کرنے یا سخت لہجے کو پُراعتماد شخصیت کی علامت سمجھتے ہیں، لیکن ان کے نزدیک اصل کشش خوش اخلاقی، نرم مزاجی اور اچھی تربیت میں ہوتی ہے، نہ کہ صرف ظاہری خوبصورتی میں۔



