Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

مشہور بھارتی اداکارہ مشکل میں پڑ گئیں، فلیٹ سے تاجر کی لاش برآمد

بھارتی اداکارہ، ماڈل اور سابق بگ باس کناڈا کی کانٹیسٹنٹ کرشی تھاپندا کے بنگلورو میں واقع فلیٹ سے ایک 45 سالہ تاجر کی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی کی شناخت ویشاک کے نام سے ہوئی ہے، جو اداکارہ کا قریبی دوست بتایا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویشاک کی لاش 24 جون کی رات بنگلورو کے علاقے راج راجیشوری نگر میں واقع کرشی تھاپندا کے اپارٹمنٹ سے ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ویشاک ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار تھا اور وہ اکثر کرشی کے فلیٹ آیا جایا کرتا تھا۔ واقعے کے وقت اپارٹمنٹ میں وہ اکیلا موجود تھا۔پولیس کے مطابق واقعے سے کچھ دیر قبل ویشاک نے کرشی تھاپندا کو فون کر کے مبینہ طور پر بتایا تھا کہ وہ اپنی زندگی ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اداکارہ نے فوری طور پر اس کے اہلِ خانہ کو اطلاع دی، تاہم جب تک وہ اپارٹمنٹ پہنچے، ویشاک جان کی بازی ہار چکا تھا۔تحقیقات کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ یا ویڈیو پیغام برآمد نہیں ہوا، جس کے باعث تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ویشاک کے والد کی شکایت پر پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button