Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

لڑکی کے پیٹ پر چھپا ٹرمپ کو جگانے کا ’بٹن‘، وائرل ویڈیو کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویڈیو کے مطابق ’ابھری ہوئی ناف‘ میں موجود بٹن دبانے سے ٹرمپ کو برقی جھٹکا لگتا ہے اور وہ دوبارہ بیدار ہوجاتے ہیں ۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہے جس میں انہیں مبینہ طور پر سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ان کے قریب ایک خاتون نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ خاتون کو جب محسوس ہوتا ہے کہ ٹرمپ سو گئے ہیں تو وہ اشارہ ملنے پر اپنی ناف میں چھپائے گئے بٹن کو دباتی ہیں، جس سے ٹرمپ دوبارہ جاگ جاتے ہیں۔فیکٹ چیک سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دعویٰ حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ ایک پرانے سوشل میڈیا مذاق کو نئی شکل دے کر پیش کیا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والی خاتون اور ’بٹن‘ سے متعلق منظر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، جسے ایک پرانے میم سے جوڑ کر دوبارہ سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے۔اس دعوے کی اصل کہانی ایک پرانی ویڈیو سے شروع ہوتی ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پیچھے کھڑے ایک شخص کی ناف غیر معمولی طور پر ابھری ہوئی دکھائی دی تھی۔ اس منظر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی اور لوگوں نے مزاحیہ انداز میں یہ دعویٰ کرنا شروع کردیا کہ اس شخص کے پیٹ پر کوئی خفیہ بٹن موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button