Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

سنچیتا مسلسل ہراسانی اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی: والد کا الزام

بھارتی اداکارہ سنچیتا اوگلے کے والد کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ان کی بیٹی مسلسل ہراسانی اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔بھارت کے مشہور ڈرامے کمکم بھاگیہ کی اداکارہ سنچیتا اوگلے نے رواں ماہ کی 14 تاریخ کو 22 سال کی عمر میں اپنی رہائش گاہ پر پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی۔اداکارہ کی موت پر پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے نہ کوئی مشکوک چیز اور نہ ہی کوئی خودکشی کا نوٹ برآمد ہوا تاہم اب سنچیتا کے والد کا بیان سامنے آیا ہے۔ سنچیتا کے والد مچھندرا اوگلے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سنچیتا پریشان رہتی تھی، اس نے ہمیں کبھی صحیح وجہ نہیں بتائی، یہاں تک کہ جب وہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیتی تھی تو وہ اچانک سے ڈپریشن میں چلی جاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ تھا کہ سنچیتا پریشان ہے اس لیے ہم اس کے ساتھ رہتے تھے، بس آخری کا آدھا گھنٹہ ہم ساتھ نہیں تھے جس پر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔مچھندرا اوگلے نے یہ الزام لگایا کہ ان کی بیٹی کو مسلسل ہراسانی اور شدید ذہنی دباؤ کا سامنا تھا۔انہوں نے دعویٰ بھی کیا کہ کوئی نہ کوئی اسے پریشان کر رہا تھا، پیسوں یا دیگر معاملات سے متعلق مطالبات کر رہا تھا، اسے مسلسل دباؤ اور ہراساں کیا جا رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button