Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
شوبز

رنویر سنگھ پر فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی لگ گئی، اداکار کا ردعمل آگیا

بالی ووڈ میں فلم ڈان 3 کا تنازع اب ایک بڑے انڈسٹریل بحران کی شکل اختیار کرگیا ہے، جہاں فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز (FWICE) نے اداکار رنویر سنگھ پر فلمی صنعت میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔فیڈریشن کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ جب تک رنویر سنگھ ہدایتکار فرحان اختر کے ساتھ مبینہ 45 کروڑ روپے کے نقصان کے معاملے کو حل نہیں کرتے، اس وقت تک کوئی بھی پروڈکشن ہاؤس ان کے ساتھ کام نہیں کرے گا۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب فرحان اختر کی کمپنی ایکسل انٹرٹینمنٹ نے الزام عائد کیا کہ رنویر سنگھ نے تین فلموں کا معاہدہ کرنے کے باوجود آخری وقت پر ڈان 3 سے علیحدگی اختیار کرلی۔پروڈیوسرز کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ رنویر سنگھ تمام پری پروڈکشن اخراجات کی ذمے داری قبول کریں، تاہم فیڈریشن کی ثالثی کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔ رنویر سنگھ نے مؤقف اپنایا کہ یہ معاملہ کسی ’مناسب قانونی فورم‘ پر حل کیا جانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button