Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران نے امریکہ کو سخت جواب دینے کے حوالے سے خبردار کردیا

ایران نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران صوبے ہرمزگان اور آبنائے ہرمز میں امریکا کے متعدد فضائی حملوں کو جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے صوبہ ہرمزگان میں میزائل تنصیبات اور آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرنے والی کشتیوں کو نشانہ بنایا۔ایرانی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی تاہم امریکا کا مؤقف یہی رہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی اجازت نہیں دے گا اور اس نے بارودی سرنگیں ہٹانے کا کام بھی شروع کردیا ہے۔امریکا نے آبنائے ہرمز میں ان کارروائیوں کو دفاعی قرار دیا تاہم ایران نے اسے جارحانہ اور بلاجواز اقدامات کہتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری اور عوام کے دفاع میں کسی ردعمل سے گریز نہیں کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button