Select Language
شوبز

اگلے 10 برسوں تک بھی جوان نظر آنے کیلیے انجلینا جولی کیا تیاری کر رہی ہیں

انجلینا جولی نے اگلی دہائی تک بھی اسی طرح جوان اور دلکش نظر آنے کے لیے خصوصی تیاری شروع کردی۔لاس اینجلس کی چمکتی دنیا میں جب سبھی بڑھتی عمر کے اثرات سے بچنے کے لیے مہنگے کریموں اور فلٹرز کے پیچھے دوڑ رہے ہیں۔ہالی وڈ کی اسٹائل کوئین انجلینا جولی نے تو جیسے وقت کو روک دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 50 سالہ انجلینا جولی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اگلے دس سال تک جوان اور دلکش نظر آئیں گی جیسی وہ "مسٹر اینڈ مسز اسمتھ” کے دور میں تھیں۔اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے انہوں نے لیزر ٹریٹمنٹ کا سہارا لیا ہے۔انجلینا جولی کے قریبی حلقوں نے تصدیق کی ہے کہ لیزر ٹریٹمنٹ کے نتائج دیکھ کر خود انجلینا بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں۔ جس کی مدد سے ان کا چہرہ تروتازہ نظر آ رہا ہے۔اس لیزر ٹریٹمنٹ کی یہ خصوصیت صرف ابھی نہیں بلکہ اگلے دس برسوں تک برقرار رہے گی۔ انجلینا اپنی غذا پر بھی پوری توجہ دے رہی ہیں۔ان کا روزمرہ کا کھانا پروٹین، سبزیوں اور تازہ پھلوں سے بھرپور ہوتا ہے۔یاد رہے کہ انجلینا کو حال ہی میں فلم "ماریا” میں اوپیرا گلوکارہ ماریا کالاس کا کردار نبھاتے دیکھا گیا۔ اب وہ ایک فرانسیسی ڈرامے میں جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں، جو ستمبر میں ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر تہلکہ مچائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button