Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیاررکھنے والے ممالک میں روس سب سے آگے

اسلام آباد: عالمی امن اور اسلحہ سے متعلق تحقیق کرنے والے ادارے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں دنیا بھر کے ایٹمی ہتھیاروں، جوہری طاقتوں اور بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے مجموعی ایٹمی ذخائر کا تقریباً 82 فیصد حصہ صرف دو بڑی طاقتوں، روس اور امریکا، کے پاس موجود ہے۔ جنوری 2026 تک روس کے پاس تقریباً 4380 جبکہ امریکا کے پاس 3700 ایٹمی وار ہیڈز موجود تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین تیزی سے اپنے جوہری پروگرام کو وسعت دے رہا ہے اور اس کے پاس 620 ایٹمی وار ہیڈز موجود ہیں۔ فرانس 290، برطانیہ 225، اسرائیل تقریباً 90 اور شمالی کوریا 60 ایٹمی وار ہیڈز کا مالک ہے۔جنوبی ایشیا کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں اپنے جوہری پروگراموں میں مسلسل پیش رفت کر رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے پاس تقریباً 190 ایٹمی وار ہیڈز موجود ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک زمین، فضاء اور سمندر سے جوہری حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جسے نیوکلیئر ٹرائڈ کہا جاتا ہے۔ اگرچہ پاکستان اور بھارت دونوں اس صلاحیت کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں، تاہم ان کی دفاعی اور جنگی حکمت عملی میں نمایاں فرق موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button