Select Language
بین الاقوامی

کینیڈا کی پہلی خاتون آرمی چیف نے عہدہ سنبھال لیا

کینیڈا میں جنرل جینی کیرینیاں ملک کے چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھال کر کینیڈا کی مسلح افواج کی کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔بطور ملٹری انجینئر تربیت حاصل کرنے والی جینی کیرینیاں نے کینیڈین فوج میں اپنی 35 سالہ سروس کے دوران افغانستان، بوسنیا ہرزیگوینا، عراق اور شام میں فوجیوں کو کمانڈ کیا ہے۔اوٹاوا میں کینیڈین وار میوزیم میں جینی کیرینیاں کا کہنا تھا کہ وہ اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیارمحسوس کرتی ہیں۔واضح رہے جینی کیرینیاں دنیا کی دوسری خاتون آرمی چیف ہیں۔ اس سے قبل سلووینیا میں خاتون جرنل کو ملکی فوج کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button