Select Language
کھیل

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے کی معروف بزنس مین کی پوتی سے منگنی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی ممبئی کے معروف بزنس مین کی پوتی ثانیہ چندوک سے منگنی ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ چندوک، ارجن ٹنڈولکر کی قریبی دوست ہے اور وہ معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی بھی ہیں۔منگنی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے جبکہ دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے منگی سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ ٹنڈولکر کے 25 سالہ بیٹے ارجن ٹنڈولکر فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ہیں اور آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ارجن ٹنڈولکر نے اپنا ڈومیسٹک کیریئر ممبئی سے 2020-21 سیزن میں شروع کیا تھا۔ اس سے قبل، وہ انڈیا انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ بھی رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button