Select Language
بین الاقوامی

روسی صدر یوکرین بحران کے حل میں چین کی دلچسپی کے معترف

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین کے دو روزہ دورے سے قبل شائع ہونے والے چینی سرکاری میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں یوکرین کے بحران کو حل کرنے میں مدد کے لیے بیجنگ کی دلچسپی کو سراہا ہے۔خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق روسی صدر جمعرات کو اپنے ’عزیز دوست‘ شی جن پنگ سے ملنے بیجنگ پہنچیں گے، جو یوکرین جنگ اور تنہائی کا شکار معیشت کے لیے چین سے تعاون حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ولادیمیر پیوٹن کا یہ دورہ مارچ کے مہینے میں روس میں ہونے والے انتخابات میں ان کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد پہلا بیرون ملک دورہ ہے اور صرف چھ ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران ان کا چین کا دوسرا دورہ ہے، جس کے دوران وہ تجارتی اور سرمایہ کاری نمائش کے لیے شمال مشرقی شہر ہاربن کا بھی سفر کریں گے۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’شنہوا‘ کو ماسکو میں دیے گئے انٹرویو کے دوران روسی صدر کا کہنا تھا کہ ’ہم یوکرین کے بحران کو حل کرنے کے لیے چین کے نقطہ نظر کی تعریف کرتے ہیں‘۔روسی صدر نے بحران پر سیاسی مفاہمت کے حوالے سے چین کے فروری 2023 میں شائع ہونے والے 12 نکاتی پیپر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’بیجنگ اس کی بنیادی وجوہات اور عالمی جغرافیائی سیاسی اہمیت سے بخوبی واقف ہے‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button