بین الاقوامی
دنیا بھر میں نشہ کرنے والے افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

دنیا میں منشیات استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔عالمی ادارہ برائے منشیات یو این او ڈی سی کی رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 20 سے 30 کروڑ افراد سالانہ کسی نہ کسی حد تک کینابس چرس استعمال کرتے ہیں۔تاہم یہ واضح رہے کہ ان اعداد و شمار میں چرس استعمال کرنے والے اورعادی افراد کو یکجا شمار کیا گیا ہے جبکہ دونوں میں فرق ہے۔چرس استعمال کرنے والے تمام افراد نشے کے عادی نہیں ہوتے۔ ماہرین کے مطابق اعداد و شمار میں صرف ایک حصہ ایسے افراد کا ہوتا ہے جن میں Cannabis Use Disorder ہوتا ہے یعنی نشے کی بیماری پیدا ہوتی ہے۔



