Select Language
کھیل

نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے

نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل اسٹرائیکر مائیکل اینرامو دوستانہ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔رپورٹس کے مطابق 40 سالہ مائیکل اینرامو نائیجیریا کے شہر کادونا میں جاری ایک دوستانہ میچ میں شریک تھے جہاں انہوں نے پہلا ہاف مکمل طور پر معمول کے مطابق کھیلا۔تاہم دوسرے ہاف کے آغاز کے صرف پانچ منٹ بعد وہ بغیر کسی تصادم کے اچانک زمین پر گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔مائیکل اینرامو اپنی مضبوط جسامت اور جارحانہ اندازِ کھیل کی وجہ سے ’’دی ٹینک‘‘ کے نام سے جانے جاتے تھے۔بعد ازاں انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ابتدائی طبی رپورٹس اور نائیجیرین فٹبال فیڈریشن کے مطابق ان کی موت کی ممکنہ وجہ دل کا دورہ بتائی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button