Select Language
شوبز

اوم پوری نے میری بہن کو دھوکا دیا اور زندگی خراب کی: انو کپور کا الزام

بالی وڈ اداکار انو کپور نے انجہانی اداکار اوم پوری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میری بہن کو دھوکا دیا اور اس کی زندگی خراب کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق انو کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اوم پوری کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔انو کپور نے کہا کہ اوم پوری ایک بہترین اداکار تھے، ان جیسی اداکاری کوئی نہیں کرسکتا لیکن انہوں نے ایک خاتون سے شادی کرکے دھوکا دیا اور میں اس خاتون کا بھائی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اوم پوری اپنی زندگی کے 10 سال پہلے ہی مرچکا ہوتا لیکن وہ میری بہن سیما کپور تھی جس نے دیکھ بھال کی، جب آپ کمزور اور بیمار ہوگئے تو میری بہن کے پاس واپس آگئے جس پر میں اپنی بہن پر غصہ اور ناراض ہوا۔انو کپور کا کہنا تھا کہ آج اوم پوری موجود نہیں ہیں، ان کا بیٹا ہے، آج بھی میں ان کے بیٹے اور ان کی سابقہ ​​بیوی نندیتا کے لیے دعا کرتا ہوں، مجھے کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہےلیکن افسوس ہے کہ میری بہن سیما کپور کی زندگی برباد ہو گئی، ان کا کوئی سہارا نہیں ہے۔واضح رہے کہ سیما کپور اور اوم پوری کی شادی 1990 میں ہوئی جو صرف 8 ماہ ہی چل سکی جس کے بعد اوم پوری نے صحافی نندیتا پوری سے شادی کرلی۔اداکار 2017 میں 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button