کاجول نے 30 سال بعد اصول توڑ کر بوسے کے سین کیوں فلمائے؟ اداکارہ کا انکشاف

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں اب اصول توڑ کر بوسے کے سین فلمانے کی وجہ بتادی۔بالی ووڈ کی متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ہیروئن کا مرکزی کردار ادا کرنے والی کاجول نے اپنے او ٹی ٹی ڈیبیو ’دی ٹرائل: پیار، قانون، دھوکہ‘ میں ایک ایسا قدم اٹھایا جس سے وہ ماضی میں گریز کرتی رہی تھیں۔کاجول طویل عرصے تک اسکرین پر بوسہ دینے کے مناظر سے دور رہیں لیکن اس سیریز میں انہوں نے اپنے اس اصول کو توڑ دیا۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ مکمل طور پر کردار کی ضرورت کے تحت کیا گیا۔ ان کے مطابق یہ صرف ایک منظر نہیں تھا بلکہ کردار کے جذبات اور سوچ کی عکاسی کرتا تھا اور اسے ہٹانا کہانی کے لیے نقصان دہ ہوتا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ اس منظر کو فلمانے سے قبل وہ کافی غیر یقینی اور بے چینی کا شکار تھیں لیکن آخرکار اسے ایک پیشہ ورانہ فیصلہ سمجھتے ہوئے انجام دیا۔سیریز میں انہوں نے یہ منظر اداکار جیشو سین گپتا کے ساتھ فلمایا۔



