Select Language
دلچسپ و عجیب

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

چین کی سب سے بڑی اسنیک ریٹیل چین مِنگ مِنگ ہینمینگ کے نئے اسنیک کنگڈم نے دنیا بھر سے 6500 سے زائد اسنیک کمپنیوں کو اکٹھا کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔12 ہزار مربع میٹر کا رقبہ اور اور مجموعی طور پر 35 ہزار سے زیادہ اسنیکس رکھنے والے اسنیک کنگڈم نے رواں ماہ اپریل 17 تاریخ کو افتتاح کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے اسنیک اسٹور کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔اسنیک کنگڈم خریداروں کو منفرد تجربہ دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔ داخلی راستہ ایک طویل ’اسنیک راہداری‘ ہے جو شیشے کے کیبنٹ سے بنی ہے اور اس میں مختلف اقسام کے رنگ برنگے اسنیکس رکھے ہیں جس کا مقصد صارفین کو اسٹور کے اندر موجود اسنیکس کی جھلک دِکھانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button