Select Language
بین الاقوامی
Trending

ہلٹن ہوٹل میں عشائیے کے دوران صدرٹرمپ پر ایک بار پھر قاتلانہ حملہ،صدرمحفوظ رہے

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ہلٹن ہوٹل میں منعقدہ عشائیے کے دوران زور دارآواز سنی گئی، سکیورٹی خدشے کے باعث مختصر وقت کیلئے ہلچل مچ گئی۔اس دوران سیکریٹ سروس اہلکار صدر ٹرمپ کو تقریب سے باہر لے گئے۔وائٹ ہاؤس کی کوریج پر مامور نمائندوں سے متعلق ڈنر کی تقریب کا آغاز ہی ہوا تھاکہ اس دوران صدر ٹرمپ کو ایک پرچی دکھائی گئی۔ ایسی ہی پرچی پہلے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کو بھی دکھائی گئی تھی۔ جس پر صدر ٹرمپ کے ایک جانب بیٹھی خاتون کو حیرت زدہ ہوتے دیکھا گیا۔ تقریب میں 2 ہزار 600 سے زائد افراد شر یک تھے ۔فائرنگ کے بعد تقریب کے شرکا میزوں کےنیچے چھپ گئے۔واشنگٹن: صدر ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا۔اچانک فائرنگ کی سی آواز گونجی جس پر صدر ٹرمپ اور دیگر شرکا اپنی نشستوں سے اتر کر نیچے ہوگئے۔اس دوران سیکریٹ سروس کے اہلکار صدرٹرمپ کو باہر لے گئے، جبکہ کئی اہلکاروں نے بندوقیں تان لی۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ فائرنگ کرنیوالا شخص مرکزی درواز ے کے میگنیٹو میٹر کی جانب بھاگا تھا اور بال روم میں اس نے سیکریٹ سروس اہلکار کو گولی کا نشانہ بنایا تھا۔سکیورٹی حکام کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button