Select Language
بین الاقوامی
Trending

مالی کے وزیر دفاع بادیوکاماراحملے میں ہلاک

مالی کے وزیر دفاع سادیو کامارا ہلاک ہو گئے ہیں، یہ واقعہ ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر ہونے والے مربوط حملوں کے دوران پیش آیا۔رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کے قریب واقع فوجی شہر کیٹی میں سادیو کامارا کے گھر پر بھی حملہ کیا گیا، جس کے ایک روز بعد ان کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں بیک وقت حملے کیے گئے، جن کا ہدف فوجی مراکز اور سیکیورٹی تنصیبات تھیں، تاہم ان حملوں کی مکمل تفصیلات اور ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں سرکاری سطح پر مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ حملے ملک میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور مسلح گروہوں کی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button