Select Language
بین الاقوامی
Trending

افغانستان،ایران اوروینزویلا کے بعد کیوبا کی بربادی کی تیاری

امریکی سینیٹ میں کیوبا پر ممکنہ حملے کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی جسے ڈیموکریٹک پارٹی نے تیار کیا ہے۔ امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک سینیٹرز نے ایک ’وار پاورز ریزولوشن‘ کے عنوان سے قرارداد پیش کرنے کی تیاری کی ہے۔اس قرارداد کا مقصد کیوبا پر حملے کو روکنا نہیں بلکہ صدر کو ایسا حملہ کرنے سے روکنا ہے جب تک کانگریس منظوری نہ دے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیوبا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے اشاروں کے بعد سینیٹرز نے یہ قدم اٹھایا ہے۔واضح رہے کہ امریکی آئین کے مطابق جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار کانگریس کے پاس ہوتا ہے تاہم صدر بعض حالات میں محدود فوجی کارروائی خود بھی شروع کر سکتا ہے جبکہ یہ قرارداد سی اختیار کو محدود کرنے کی کوشش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button