Select Language
بین الاقوامی
Trending

پاکستان ایک بارپھر امریکہ ایران مذاکرات کامرکز بننے کیلئے تیار

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کے لیے پاکستان کے شہر اسلام آباد جائیں گے۔ کیرولین لیویٹ کا مزید کہنا ہے کہ امریکی وفد میں شامل دونوں شخصیات مذاکرات کے لیے جلد روانہ ہوں گی۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ ہونے والے نئے مذاکراتی دور میں شرکت نہیں کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اس مرحلے پر جے ڈی وینس امریکی نمائندوں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وِٹکوف کے ساتھ شامل نہیں ہوں گے لیکن وہ وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ انتظار میں رہیں گے۔کیرولین لیویٹ کا مزید کہنا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس اس پورے مذاکراتی عمل میں شامل ہیں۔ گو کہ وہ امریکا میں رہیں گے لیکن ضرورت پڑی تو پھر سب (نائب صدر اور وزیر خارجہ) امریکا سے پاکستان جائیں گے۔بعد ازاں صحافیوں کے ساتھ مختصر گفتگو میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران ایران نے مثبت پیش رفت دیکھائی ہے اور براہ راست بات چیت لیے تیار ہے۔انھوں نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دن آئے گا جب امریکا دونوں ممالک کے رہنماؤں کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کرکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button