بین الاقوامی
امریکا کے 50فیصد ٹیرف کیخلاف کینیڈا کا بھی جوابی کارروائی کا فیصلہ

امریکہ کی جانب سے 20 ارب امریکی ڈالر مالیت کی کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد محصولات عائد کیے جانے کے بعد کینیڈا نے بھی فوری طور پر جوابی کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے درآمدی ٹیکس ہر سال کینیڈا کے بحری جہازوں کے تقریباً 5فیصد کو متاثر کریں گے جس میں ہاکی اسٹکس سے لے کر ٹنگ دپریسرز جیسی طبی مصنوعات تک شامل ہیں۔ کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا اپنے کارکنوں اور کاروباروں کی حفاظت کے لیے ان ٹیرف کو ڈالر کے بدلے ڈالر سے برابر کردے گا۔واضح رہے کہ کینیڈا کی جوابی کارروائی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے درمیان شمالی امریکہ کے تجارتی معاہدے کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگاتی ہے جو تینوں ممالک کی صنعت کے لیے اہم ہے۔



