Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ترکیہ نے نیتن یاہو کی گرفتاری کیلیے انٹرپول ریڈ نوٹس کی درخواست کردی

ترکیہ نے غزہ جانے والے امدادی بحری بیڑے پر قبضہ اور رضاکاروں کی گرفتاری کے مقدمے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ایک اسرائیلی عہدیدار افیک موسکووچ کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کردی۔ترک میڈیا کے مطابق وزیرِ انصاف اکین گورلیک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ استنبول کی 11ویں ہائی کریمنل کورٹ نے 14 جولائی کو نیتن یاہو اور موسکووچ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔انھوں نے مزید کہا کہ وزارتِ داخلہ سے ان دونوں افراد کی بین الاقوامی سطح پر تلاش کا عمل شروع کرنے کے لیے انٹرپول سے ریڈ نوٹس کی درخواست کی گئی ہے تاکہ ملزمان کا سراغ لگایا جا سکا۔اگر انٹرپول ترکیہ کی درخواست کو اپنے ضوابط کے مطابق منظور کرتا ہے تو ریڈ نوٹس عالمی سطح پر نیتن یاہو کی نقل و حرکت اور بعض ممالک کے ساتھ ان کے ممکنہ سفری معاملات کو قانونی پیچیدگیوں سے دوچار کرسکتا ہے۔ترک حکام نے بتایا کہ یہ مقدمہ غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد لے جانے والے گلوبل فریڈم فلوٹیلا کے خلاف بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیل کی مبینہ مسلح کارروائی اور گرفتاری سے متعلق ہے۔ مقدمے میں مجموعی طور پر 35 افراد نامزد ہیں۔ترکیہ کا مؤقف رہا ہے کہ امدادی مشن میں شامل شہریوں کو بین الاقوامی پانیوں میں روکا گیا، ان کے خلاف طاقت استعمال کی گئی اور انہیں حراست میں لیا گیا۔ترک استغاثہ نے اس کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حکام کے خلاف مقدمہ قائم کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button