بین الاقوامی
نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر غور

مری( آصف اقبال ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں آزاد کشمیر کے سیاسی اور انتخابی معاملات سمیت خواتین کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں خواتین کے بھرپور اور فعال کردار کو سراہتے ہوئے اسے جمہوری عمل کے استحکام کے لیے خوش آئند قرار دیا۔



