Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

پاکستان، آذربائیجان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خاں سے آذربائیجان کے سبکدوش سفیر خضر فرہادوف کی الوداعی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور ( آصف اقبال ) قائم مقام گورنر پنجاب و سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور دیرینہ دوستی کی روشن مثال ہیں، جبکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان میں آذربائیجان کے سبکدوش ہونے والے سفیر خضر فرہادوف نے قائم مقام گورنر پنجاب سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی و اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، سیاحت اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملک محمد احمد خاں نے آذربائیجان کے سبکدوش سفیر کی پاکستان میں سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے سفیر خضر فرہادوف کے لیے مستقبل کی ذمہ داریوں میں نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر آذربائیجان کے سبکدوش سفیر خضر فرہادوف نے پاکستان میں قیام کے دوران ملنے والے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ملاقات میں سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب، ایڈوائزر برائے سپیکر اسامہ خاور، پرنسپل سیکرٹری عماد حسین بھلی، ملک تیمور اور ملک علی بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button