Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

جنوبی لبنان میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک

جنوبی لبنان میں عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں ایک کارروائی کے دوران دو اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ فوج نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، تاہم ابتدائی بیان میں واقعے کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں۔بعد ازاں اسرائیلی اور دیگر میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فوجی ایک عمارت کے اندر ہونے والے دھماکے کی زد میں آئے جس میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ بعض رپورٹس کے مطابق دھماکے کی وجہ ایک پہلے سے نصب بارودی مواد ہو سکتا ہے، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔اس واقعے کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے کیے۔ لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق ان حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی سے متعلق مذاکرات بھی جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button