Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

چین نے آبدوز سے سٹریٹجک میزائل کا تجربہ کرکے اپنی طاقت کی دھاک بٹھا دی

بیجنگ: چین نے آبدوز سے اسٹریٹجک بیلسٹک میزائل داغنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔چینی حکام کے مطابق یہ تجربہ معمول کے فوجی تربیتی پروگرام کا حصہ تھا اور اسے بین الاقوامی قوانین کے مطابق انجام دیا گیا۔
چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق تجربے میں ایک ڈمی وارہیڈ سے لیس اسٹریٹجک میزائل استعمال کیا گیا، جو بحرالکاہل میں پہلے سے مقررہ ہدف پر کامیابی سے جا گرا۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے کا مقصد فوجی صلاحیتوں اور دفاعی نظام کا جائزہ لینا تھا جبکہ اس کا ہدف کسی مخصوص ملک یا خطے کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔سرکاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اس تجربے سے قبل متعلقہ ممالک کو پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی یا غیر ضروری کشیدگی پیدا نہ ہو۔دوسری جانب جاپان نے تصدیق کی ہے کہ اسے میزائل تجربے کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا تاہم ٹوکیو نے بیجنگ سے ایسے تجربات پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بھی کہا کہ چین نے میزائل ٹیسٹ سے متعلق پیشگی اطلاع فراہم کی تھی، لیکن ان کے مطابق بیلسٹک میزائلوں کے ایسے تجربات خطے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button