
امریکی سینٹرل کمانڈ کی قیادت میں بحرین میں 12 ممالک کے فوجی سربراہان کا علاقائی سیکیورٹی اجلاس ہوا جہاں مشرق وسطیٰ کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں امریکا ، سعودی عرب ، قطر، عمان سمیت مشرق وسطی کے 12 ممالک کا آبنائے ہرمز میں بلارکاوٹ تجارت جاری رکھنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا جبکہ مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی صورتحال پر غور اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا امریکا علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیےخطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور امریکا اپنے علاقائی شراکت دار وں کے ساتھ مل کر مشرقِ وسطیٰ میں دنیا کا سب سے جدید اور فعال فضائی و میزائل دفاعی نظام چلا رہا ہے۔ اجلاس میں بحرین، مصر، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن کے اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔



