Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

ایران میں علی خامنہ ای کی آخری رسومات پر عام تعطیل کا اعلان، 8 جولائی یومِ سوگ ہوگا

تہران: ایرانی حکومت نے امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ 8 جولائی کو ملک بھر میں یومِ سوگ منایا جائے گا۔ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق آخری رسومات اور تدفین کے سلسلے میں مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ حکومت نے عوام سے تقریبات میں بھرپور شرکت کی اپیل بھی کی ہے۔یاد رہے کہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے ابتدائی امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے تھے۔ سکیورٹی صورتحال کے باعث ان کی آخری رسومات کئی مرتبہ مؤخر کی گئی تھیں، تاہم اب ایرانی حکومت نے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جولائی کے پہلے ہفتے میں ایران کا دورہ کریں گے اور امکان ہے کہ وہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ دورہ ایران مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم ترکیہ بھی جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button