Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

جیفری اپیسٹن پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون غائب

امریکی سرمایہ کار اور جنسی جرائم کے ریکیٹ کے سرغنہ جیفری ایپسٹین سے متعلق مقدمات میں جین ڈو 4 کے نام سے شناخت رکھنے والی خاتون منظر عام سے غائب ہوگئیں۔ یہ خاتون وہی ہیں جنھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔خاتون نے ایف بی آئی کو 2019 میں 4 مرتبہ انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 1980 کی دہائی میں جب میری عمر 13 سے 15 برس کے درمیان تھی تو جیفری ایپسٹین نے جنسی استحصال اور ڈونلڈ ٹرمپ نے جنسی زیادتی کی۔تاہم ان الزامات کے حق میں اب تک کوئی عدالتی ثبوت یا باضابطہ فردِ جرم سامنے نہیں آئی البتہ خاتون کی حفاظت کے پیش نظر ایف بی آئی نے شناخت خفیہ رکھی اور اصل نام کے بجائے کوڈ ورڈ جین ڈو 4 بطور نام دیا۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ان تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اگر ان دعوؤں میں کوئی حقیقت ہوتی تو سابق صدر جو بائیڈن کی وزارتِ انصاف ان پر کارروائی ضرور کرتی۔ادھر ٹرمپ انتظامیہ کا اصرار ہے کہ ایپسٹین کیس سے متعلق جاری ہونے والی دستاویزات نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مکمل طور پر بے گناہ ثابت کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button