
آبنائے ہرمز کی بندش اور وہاں جاری کشیدگی کے دوران عمان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر میں خوفناک دھماکا ہوا ہے جس سے جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔اس بات کی تصدیق بحری جہازوں کی سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے برطانوی ادارے یو کے میرین ٹریڈ آپریشنز نے کی اور مزید بتایا کہ یہ واقعہ خلیج عمان میں مسقط سے تقریبا 60 ناٹیکل میل مشرق میں پیش آیا۔فوری طور پر دھماکے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا تاہم دھماکا باہر سے لگنے والی کسی چیز کے باعث ہوا۔ جہاز کا عملہ محفوظ ہے تاہم جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔جہاز کے کپتان نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے بعد کچھ بنکر فیول (امدادی ایندھن) سمندر میں بہنا شروع ہو گیا ہے۔



