Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

عسکری قوت بننے کا کوئی ارادہ نہیں:جاپان نے روس اورچین کو بتا دیا

جاپان نے چین اور روس کی جانب سے دوبارہ عسکری قوت بننے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادمیر پوٹن نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ جاپان دوبارہ فوجی سازی کو تیز کر رہا ہے اور علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ بن رہا ہے۔دوسری جانب جاپان کے ڈپٹی چیف سیکریٹری مساناؤ اوزاکی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ چین اپنی فوجی سرگرمیوں سے متعلق مسائل کو حل کرے اور روس یوکرین پر اپنا حملہ بند کرے۔واضح رہے کہ چین کے ساتھ جاپان کے تعلقات گزشتہ نومبر اُس وقت خراب ہوگئے تھے جب وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے کہا تھا کہ جاپان تائیوان کو ایک الگ صوبہ تصور کرتا ہے اور چین کا تائیوان کے خلاف طاقت کا استعمال جاپان کی بقا کے لیے خطرہ پیدا کر سکتا ہے، لہٰذا اس میں ملک اپنے اجتماعی دفاع کے حق کا استعمال کر سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button