Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

پناہ گزینوں کے اخراجات،مصر نے ہاتھ کھڑے کردیئے

جنگوں سے تحفظ کی تلاش میں مصر میں بڑھتی ہوئی پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی آبادی امدادی ایجنسیوں اور عوامی خدمات پر مزید دباؤ ڈال رہی ہیں جبکہ قاہرہ نے یورپ پر زور دیا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کی سہولت کاری کیلئے زیادہ سے زیادہ امدادی اشتراک کرے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر یورپ سے مطالبہ کررہا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کے اخراجات میں زیادہ حصہ ڈالے کیونکہ لاکھوں پناہ گزین اور تارکین وطن میں اضافہ ہورہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ کو غیر قانونی نقل مکانی پر قابو پانے کے لیے مصر کی ضرورت ہے جب کہ مصر کو مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے یورپی رقم کی ضرورت ہے، پناہ گزینوں پر سالانہ 8.5 ارب یورو سے زیادہ لاگت آتی ہے۔پروفیسر آف مائیگریشن اسٹڈیز اور رابرٹ شومن سینٹر میں مائیگریشن پالیسی سینٹر کے ڈائریکٹر اینڈریو گیڈس نے یورونیوز کو بتایا کہ مصر کا مفاد یورپی یونین کے ساتھ واضح طور پر بڑھ گیا ہے کیونکہ یورپی یونین کی حکومتیں غیر قانونی نقل مکانی کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔یہ مسئلہ مزید اس لیے بھی بڑھ گیا ہے کیونکہ انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں نے مصر میں فنڈنگ کے خلا کے وسیع ہونے کی وارننگ جاری کردی ہے اس بات کے پیش نظر کہ سوڈان میں جنگ نے طول پکڑ لیا ہے جبکہ پناہ گزینوں میں شامی، فلسطینی، جنوبی سوڈانی، اریٹیرین، ایتھوپیائی، یمنی، صومالی اور عراقی بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button