Select Language
کھیل

بونا کہنے پر جسپریت بمرا اور رشبھ پنت نے ٹیمبا باووما سے معافی مانگ لی

ٹیسٹ سیریز کے دوران جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کو مبینہ طور پر بونا کہنے کے معاملے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جسپریت بمرا اور رشبھ پنت نے معافی مانگ لی۔واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل دیکھنے میں آئی تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی۔ٹیمبا باووما نے اس حوالے سے بتایا کہ انہیں اندازہ تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی زبان میں ان کے بارے میں کچھ کہا تھا تاہم بعد میں دو سینئر کھلاڑی ان کے پاس آئے اور معذرت کی۔باووما کے مطابق جب ان سے معافی مانگی گئی تو اس وقت انہیں مکمل طور پر علم نہیں تھا کہ اصل معاملہ کیا ہے جس پر بعد میں انہوں نے اپنی ٹیم کے میڈیا منیجر سے تصدیق کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button