Select Language
بین الاقوامی

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم مسجد کے زیر تعمیر مینار کو منہدم کردیا

اسرائیلی فورس نے مغربی کنارے کے شہر دورا میں مسجد کے زیر تعمیر مینار کو منہدم کردیا۔فلسطین نیوز اینڈ انفو ایجنسی (وفا) کے مطابق اسرائیل معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلا ہوا ہے جس کیلئے آئے روز حملے کرکے انہیں شہید کررہا ہے۔نیوز ایجنسی کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر دورا میں ایک مسجد کے زیر تعمیر مینار کو بھی منہدم کردیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج بلڈوزر لے کر شہر دورا کیلئے مشرق کی جانب سے بڑھی اور علاقے کو زبردستی خالی کرواتے ہوئے زیر تعمیر مینار کو منہدم کردیا۔اس حوالے سے سدرن اینڈومنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے وفا کو بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج نے الحجرہ کے مضافاتی علاقے میں الفاروق مسجد سے منسلک 15 میٹر اونچے مینار کو گرایا ہے اور دعویٰ کیا کہ یہ مینار فوجی ٹاور کے سامنے واقع تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button