بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کی جانب سے سیزفائر کے اعلان پر بھارتی سیاستدان بھڑک اٹھے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 10 مئی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد جنگ بندی (سیز فائر) کے اعلان کو بھارت نے کھلے عام مسترد کر دیا ہے۔ اس اعلان کے بعد بھارت میں سیاسی اور صحافتی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جب کہ مودی سرکار پر زبردست تنقید کی جا رہی ہے۔بھارتی سیاستدان پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ امریکہ نے سیزفائر کا اعلان کیا اور بھارت کو خبر تک نہ ہوئی۔ یہ مودی حکومت کی سفارتی ناکامی ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ مودی اور بھارتی دفتر خارجہ اس معاملے پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، جبکہ ٹرمپ نے بھارت کی قومی سلامتی کو مذاق بنا دیا ہے۔کانگریس کے رہنما پون کھھیڑا نے کہااگر مودی کو سیز فائر کا علم نہیں تھا تو کم از کم قوم کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ:بھارت کی خارجہ پالیسی اب دہلی سے نہیں، بلکہ واشنگٹن سے چلائی جا رہی ہے۔معروف صحافی ارناب گوسوامی نے ٹرمپ کے بیان کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے، ٹرمپ کو اس پر بیان دینے کا کوئی حق نہیں۔ ہم صرف اپنی حکومت اور افواج کی بات مانیں گے، باہر والوں کی نہیں۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد مودی نے خاموشی سے امریکہ سے سیز فائر کی اپیل کی اور پھر اس سے انکاری ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button