بین الاقوامی
Trending

ایام حج کی آمد سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیاگیا

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حسب سابق ایام حج کی آمد سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے3میٹراونچا کردیا۔حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اوپررہے گا۔حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ کواونچا کرنےکا مقصدحج کے ایام میں غلاف کعبہ کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں عازمین غلاف کعبہ کو چھونے کے ساتھ اس کے ٹکڑے تبرک کے طور پر کاٹ کر ساتھ لے جاتے تھے جس سے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button