سابق شوہر نے بچوں کو غیر قانونی طور پر قید میں رکھا ہوا ہے: صنم ماروی

177

لاہور: گلوکارہ صنم ماروی کا کہنا ہے کہ سابق شوہر نے بچوں کو غیر قانونی طور پر قید میں رکھا ہوا ہے۔ چھ ماہ سے بچوں کے بغیر راتوں کو نیند نہیں آتی۔ گلوکارہ بچوں کے غم میں آبدیدہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ صنم ماروی بچوں کو حاصل کرنے کے لیے گارڈین کورٹ پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 بچوں کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی، سابق شوہر نے تین بچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ بچوں کے بغیر راتوں کو نیند نہیں آتی۔

گلوکارہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق کمسن بچوں کی پرورش کا ماں کا حق ہے، سابق شوہر بے روزگار ہے وہ بچوں کی بہتر پروش نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ سابق شوہر بچوں پر تشدد کرتا ہو گا۔عدالت بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔

یاد رہے کہ گھریلو تنازع کے بعد صنم ماروی نے جنوری 2020 میں شوہر حامد علی سے خلع کیا تھا۔