چین کا 18 منزلہ پیرامڈ آف کُنشان

18 منزلہ ’پیرامڈ آف کنشان‘ اپنی غیر معمولی ساخت کے باعث سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہو رہا ہےچین عجیب و غریب اور منفرد طرزِ تعمیر کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے، لیکن اب ایک ایسی رہائشی عمارت نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے جو دیکھنے میں کسی جدید اہرام سے کم نہیں۔چین کے شہر کُنشان میں واقع 18 منزلہ ’پیرامڈ آف کنشان‘ اپنی غیر معمولی ساخت کے باعث سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہو رہا ہے۔ روایتی اہرام کے برعکس اس عمارت کی دو بیرونی دیواریں سیدھی جبکہ دیگر دو دیواریں 45 ڈگری زاویے پر جھکی ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے اپارٹمنٹس سیڑھیوں کی طرح ایک دوسرے کے اوپر ترتیب دیے گئے ہیں۔اس منفرد عمارت کو ڈیزائن کرنے والی فرم ماسٹرز آرکیٹیکچرل آفس کے مطابق اس کا تصور چین کے روایتی سیڑھی نما چاول کے کھیتوں سے لیا گیا تھا۔عمارت کے جھکے ہوئے حصے میں موجود ہر اپارٹمنٹ کے ساتھ کشادہ ٹیرس موجود ہے، جو رہائشیوں کو کھلی فضا اور خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔



