Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

بھارت: دنیا بھر سے مختلف قسم کے پیپر کپ جمع کرنے کا ریکارڈ

بھارت کے ایک شخص نے دنیا بھر سے 858 مختلف قسم کے پیپر کپ جمع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ نام کر لیا۔57 سالہ سنيل جوزف کے مطابق چیزیں جمع کرنے کا شوق انہیں بچپن ہی سے تھا۔ ابتدا میں وہ ڈاک ٹکٹ، سکے اور ماچس کے لیبل جمع کیا کرتے تھے۔ وقت کے ساتھ یہ شوق جنون بنتا گیا اور پھر انہوں نے ریزر بلیڈ کے ریپرز، ایئرلائن بورڈنگ پاسز، کافی مگز اور ٹی بیگز تک جمع کرنا شروع کر دیے۔سنيل نے بتایاکہ ان کے بھائی مرچنٹ نیوی میں تھے۔ ایک دن اُن کے بٹوے سے متحدہ عرب امارات کا ایک فون کارڈ ملا۔ اُس کا ڈیزائن اتنا دلچسپ لگا کہ دنیا بھر کے فون کارڈز جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔صرف یہی نہیں 2014 میں بھی سنيل جوزف گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں، جب اُنہوں نے 5986 فون کارڈز کی شاندار کلیکشن پیش کی تھی۔ 15 سال کی محنت کے بعد اُن کے پاس 245 ممالک کے 12 ہزار سے زائد فون کارڈز موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button