اٹلی سےغیر معمولی حد تک محفوظ 2 ہزار سال پرانی لاشیں برآمد

11

روم: اٹلی میں آثار قدیمہ کے ماہرین کو کھدائی کے دوران دو افراد کی 2 ہزار سال پرانی جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں اور حیران کن طور پر یہ غیر معمولی حد تک محفوظ ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پومپے سے سے برآمد ہونے والی لاشیں سنہ 79 میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں پورا شہر جل کر تباہ ہونے کے دوران کی ہیں۔ ان میں سے ایک کی لاش  30 سے 40 سالہ شخص کی ہے جب کہ دوسرے کی عمر ممکنہ طور پر 18 سے 23 سال ہوگی۔

اٹلی کے وزیر برائے کلچر کا کہنا تھا کہ عمر میں نسبتاً بڑا شخص امیر شخص تھا کیوں کہ اس کی گردن کے نیچے سے اُون کے بنے چوغے کے نشانات ملے ہیں جب کہ نوجوان اپنے لباس اور جسم پر بنے نشانات سے بہت زیادہ مشت کرنے والا غلام لگتا ہے۔

زیر زمین چیمبر سے ملنے والی لاشوں کی ہڈیاں اور دانت محفوظ تھے، آثار قدیمہ ایک اہلکاروں نے ہڈیوں پر گوشت کی جگہ پلاسٹر چڑھایا جس سے جسم کے خدوخال نمایاں ہوگئے۔ فرانزک جائزے کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔

پومپے آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر ماسیمو اوسانا نے بتایا کہ سنہ 79 میں روم کے شہر پومپئی میں آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد یہ لوگ ممکنہ طور پر پناہ ڈھونڈتے ڈھونڈتے اس چیمبر تک آٗئے لیکن یہاں تک بھی لاوے کی راکھ پہنچ گئی اور وہ جھلس کر اور تھرمل شاک کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.