Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فیفا ورلڈ کپ فائنل، اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر دنیائے فٹبال کا نیا حکمران بن گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں ارجنٹائن کو 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ دنیا کا فٹبال چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سنسنی خیز مقابلے کا فیصلہ 106 ویں منٹ میں اس وقت ہوا جب فیران ٹوریس نے قریب سے طاقتور شاٹ لگا کر گیند جال میں پہنچائی اور اسپین کو تاریخی فتح دلا دی۔ورلڈ کپ فائنل سے شائقین کو ایک یادگار مقابلے کی امید تھی تاہم میدان میں سخت ٹکراؤ، مسلسل فاؤلز اور بار بار کھیل رکنے کے باعث میچ اپنی روانی برقرار نہ رکھ سکا۔اس کے باوجود اسپین نے آغاز ہی سے بہتر کھیل پیش کیا اور گول کے کئی واضح مواقع بھی بنائے لیکن ارجنٹائن کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز ہر بار دیوار بن کر سامنے آئے۔ارجنٹائن کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب مقررہ وقت کے اختتامی لمحات میں مڈفیلڈر اینزو فرنانڈیز خطرناک ٹیکل پر دوسرا پیلا کارڈ ملنے کے بعد میدان سے باہر بھیج دیے گئے جس کے باعث دفاعی چیمپئن اضافی وقت میں صرف دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے پر مجبور ہو گئے۔ اضافی وقت میں بھی مارٹینیز نے کئی شاندار سیوز کر کے اسپین کو روکے رکھا یہاں تک کہ 106ویں منٹ میں نیکو ولیمز کے ہیڈر کے بعد گیند فیران ٹوریس تک پہنچی جنہوں نے زوردار شاٹ لگا کر اسپین کے لیے فیصلہ کن گول کر دیا۔میچ کے دوران اسپین کے لامین یامال، میکل اویارزابال اور نیکو ولیمز مسلسل ارجنٹائن کے دفاع کے لیے خطرہ بنے رہے جبکہ ایک موقع پر ولیمز کا گول فاؤل کے باعث مسترد بھی کر دیا گیا۔فائنل صرف میدان تک محدود نہیں رہا بلکہ اس کے اردگرد بھی غیر معمولی رونق دیکھنے میں آئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خصوصی طور پر میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے جبکہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہاف ٹائم شو کا اہتمام کیا گیا، جس میں شکیرا، میڈونا اور جسٹن بیبر کی پرفارمنس نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button