شوبز
’’اب دل ہی نہیں کرتا‘‘، شادی کے سوال پر جنت مرزا کا ردعمل

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا نے اپنی شادی سے متعلق کیے گئے ایک سوال پر کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایسا جواب دیا جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔جنت مرزا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا، جس میں مختلف موضوعات پر ان سے سوالات کیے گئے۔ اسی دوران ایک صارف نے پوچھا کہ وہ شادی کا ارادہ کب رکھتی ہیں۔اس سوال کے جواب میں جنت مرزا نے صاف الفاظ میں کہا کہ انہیں خود بھی اس بات کا علم نہیں کہ وہ کب شادی کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل شادی شدہ افراد کی زندگی کے حالات دیکھ کر شادی کرنے کا دل ہی نہیں کرتا، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس کے بعد زندگی میں بہت سی مشکلات جنم لے لیتی ہیں۔



